۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ ایسے قومی ہیروں صدیوں بعد جنم لیتے ہیں انکی اہلبیتؑ سے خصوصا محافظ شریعت حضرت امام حسین علیہ السلام سے اپنی مثال آپ تھی انہوں نے امام کے فرمان پہ عمل کیا وطن سے محبت کا عملی نمونہ پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری اور جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں پاکستان کے عظیم ستارہ محمد علی سدپارہ کی خدمات کو سراہا ان کا کہنا تھا محمد علی سدپارہ نے پاکستان کا نام بلند کیا ان کی ملک و ملت کے لیے خدمات تادیر یاد رکھی جائے گی۔

انکا مزید کہنا تھا ایسے قومی ہیروں صدیوں بعد جنم لیتے ہیں انکی اہلبیتؑ سے خصوصا محافظ شریعت حضرت امام حسین علیہ السلام سے اپنی مثال آپ تھی انہوں نے امام کے فرمان پہ عمل کیا وطن سے محبت کا عملی نمونہ پیش کیا۔

ہم پوری پاکستان قوم خصوصا جس دھرتی نے ایسے عظیم انسان کو جنم دیا یعنی گلگت بلتستان کی محب وطن عوام اور ان کے خانوادہ معظم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .