۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان

حوزہ/ محمد علی سدپارہ نے دنیا بھر میں موجود 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 9 کو سر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان تمام چوٹیوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے انتقال پر متحدہ علماء فورم جی بی کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد شبیر صابری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد علی سدپارہ قومی ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم دنیا بھر میں موجود 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 9 کو سر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ان تمام چوٹیوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔

متحدہ علماء فورم جی بی کے صدر نے اس موقع پر مرحوم کے بیٹے ساجد سدپارہ سمیت دیگر تمام لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .