اتوار 21 فروری 2021 - 01:23
لاہور، ممتاز پبلیشر آغا افتخار حسین انتقال کرگئے، مرحوم کا کتب شائع اور دین کی ترویج میں نمایاں کردار

حوزہ/ لاہور کے ممتاز پبلیشرز، افتخار بک ڈپو اسلام پورہ لاہور کے بانی و مالک آغا افتخار حسین انتقال کر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور کے ممتاز پبلیشرز افتخار بک ڈپو اسلام پورہ لاہور کے بانی و مالک آغا افتخار حسین انتقال کر گئے۔

مرحوم آغا افتخار حسین نے ہزاروں کتب شائع کیں اور دین کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا۔ معروف امامیہ جنتری بھی افتخار بک ڈپو کے زیراہتمام ہی ہر سال شائع ہوتی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں تراجم اور کتب شائع کی گئی ہیں۔

علمی حلقوں نے آغا افتخار حسین کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha