۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تحریک پیروان ولایت سکردو؛ تربیتی و فکری اور علمی کلاسز کے بعد تقریب تقسیم انعامات

حوزہ/ تحریک پیروان ولایت سکردو تربیتی و فکری اور علمی کلاسز کے بعد تقریب تقسیم انعامات کا عظیم الشان پروگرام الہادی سکول اینڈ گرلز کالج سکردو میں انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک پیروان ولایت سکردو تربیتی وفکری اور علمی  کلاسز کے انعقاد کے بعد  تقریب تقسیم انعامات کا عظیم الشان پروگرام  الہادی سکول اینڈ گرلز کالج سکردو میں انعقاد کیا گیا ۔

جسمیں شیخ ذوالفقار علی انصاری اور شیخ عارف تائبی نے خطاب کیا اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی پوزیشن لینے والے طلاب کو مبارک باد پیش کی۔  

موصوف نے اپنے خطاب میں بیان کیا کہ لوگوں کی تین قسمیں ہیں ایک  گروہ وہ جو کبھی بھی کار خیر کے لیے تیار نہیں ہوتا ہے۔ دوسرا گروہ وہ ہے جو کار خیر کے لیے قدم اٹھانے والوں کو عمل خیر سے روکتا ہے۔ اور تیسرا گروہ وہ ہے جو کار خیر انجام دینے میں دسروں پر سبقت لے جاتے ہیں۔یقینا اس کلاسز کے لیے قدم اٹھانے والے اسی تیسرے گروہ کے مصادیق میں سے ہیں ۔

انکے بعد آقای عارف تائبی نے خطاب کرتے ہوئے مہمان علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دین علم کے ساتھ تربیتی امور کی تاکید کرتا ہے ۔تربیت کے بغیر علم انسان کے لیۓ وبال جان بن جاتا ہے۔ لہذا ان تربیتی کلاسز میں شرکت کرنے والے طلاب خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔آخر میں نتائج کا اعلان کیا گیا اور پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .