۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہر تحریک نے جہاں بزرگوں کی رہنمائی میں سفر طے کیا ہے وہاں نوجوان طبقے کی حمایت نے اس سفر کو مزید آسان کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ انسانی معاشرے کی ترویج میں نوجوان ہمیشہ اول دستے کے طور پر متحرک رہے ہیں۔حقیقی ہدف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 26ویں یومِ تاسیس کو تجدیدِ عہد کے دن کے طور پر منائیں اور درج ذیل امور مد نظر رکھیں۔ زیادہ وقت تعلیمی سرگرمیوں میں صرف کرنا، تعلیمی اداروں میں طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف آواز بلند کرنا، اسلامی تہذیب و ثقافت کے احیاء، تعلیمی اداروں میں پھیلائے جانے والے ملحدانہ اور مذہب بیزار افکار کا محاسبہ کرنا، معاشرے میں تیزی سے فروغ پانے والی بے راہروی، بے حیائی، جہالت، عریانی اور گمراہی کے سامنے بند باندھنا، طلبہ اور جوان طبقے کے اندر شعور، تحمل، برداشت اور اتحاد و وحدت سے محبت کا تعلق پیدا کرنے کی کوشش کرنا، دھڑے بندیوں سے اجتناب کرنا۔

انہوں نے کہا کہ اچھے پیمانے پر اپنی دینی، اسلامی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت سے جہاں جدید دنیا کے ساتھ ہم آہنگ و ہم قدم رہ سکیں گے وہاں آخرت میں بھی کامیابی و سرخروئی حاصل ہوگی اور یہی ہم سب کا یہ امر تسلیم شدہ ہے کہ ہر معاشرے کی اساس اور ہر نظریے کی ترویج و تقویت میں نوجوانوں کا کردار بنیادی نوعیت کا حامل رہا ہے۔ ہر تحریک نے جہاں بزرگوں کی رہنمائی میں سفر طے کیا ہے وہاں نوجوان طبقے کی حمایت نے اس سفر کو مزید آسان کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسانی معاشرے کی ترویج میں نوجوان ہمیشہ اول دستے کے طور پر متحرک رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .