جمعرات 18 دسمبر 2025 - 10:34
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں عظیم الشان اسلامی اجتماع کا اہتمام

حوزہ / کانادا کے شہر ٹورنٹو میں 19 سے 21 دسمبر 2025 تک "حقیقی اسلام کا احیاء" (Reviving the Islamic Spirit – RIS) کے عنوان سے سالانہ اسلامی اجتماع منعقد کیا جائے گا، جو شمالی امریکہ میں مسلمانوں کے سب سے بڑے اور مؤثر اجتماعات میں شمار ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کانادا کے شہر ٹورنٹو میں 19 سے 21 دسمبر 2025 تک "حقیقی اسلام کا احیاء" (Reviving the Islamic Spirit – RIS) کے عنوان سے سالانہ اسلامی اجتماع منعقد کیا جائے گا، جو شمالی امریکہ میں مسلمانوں کے سب سے بڑے اور مؤثر اجتماعات میں شمار ہوتا ہے۔

یہ تین روزہ اجتماع ویک اینڈ کے دوران منعقد ہوگا، جس کا بنیادی مقصد مسلم معاشرے میں روحانی فکر کی تجدید اور عصر حاضر میں دینی زندگی کے عملی پہلوؤں کی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ اس اجتماع کے منتظمین کی کوشش ہے کہ جدید دور کے چیلنجز کے تناظر میں ایک باوقار، متوازن اور سعادتمند اسلامی طرزِ زندگی کا عملی نقشہ پیش کیا جائے۔

تقریباً دو دہائیوں سے یہ اجتماع شمالی امریکہ میں مسلم معاشروں کی فکری، دینی اور سماجی تربیت میں نمایاں کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔ یہ کنونشن مسلسل ایسا ماحول فراہم کرتا ہے جہاں صحیح ایمان، عقلِ سلیم اور درست طرزِ حیات ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہو کر سامنے آتے ہیں، جس کے نتیجے میں شرکاء کو اسلام کی گہری سمجھ حاصل کرنے اور جدید دنیا کی حقیقتوں کے ساتھ دینداری کو ہم آہنگ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

اس سال کے اجتماع میں پیش کی جانے والی تقاریر کا مرکزی محور رسولِ اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ اور احادیثِ مبارکہ ہوں گی، جہاں آپؐ کی مہربانی، اخلاقی عظمت اور انسانی کرامات کو فرد اور معاشرے کی پائیدار ترقی کے بنیادی اصولوں کے طور پر بیان کیا جائے گا۔

اجتماع کے بعض سیشنز میں تاریخِ اسلام کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جہاں عہدِ آغازِ اسلام سے لے کر عصر حاضر تک کے اہم اور فیصلہ کن لمحات کو محض تاریخی واقعات کے طور پر نہیں، بلکہ ایک عملی فریم ورک کے طور پر پیش کیا جائے گا، تاکہ جدید دور میں اخلاقی فیصلوں، قیادت کے کردار اور معاشرتی استحکام میں اسلامی تعلیمات کی رہنمائی کو واضح کیا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha