حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعشی دہشت گرد گروہ ابھی بھی کرکوک ، صلاح الدین ، موصل اور الانبار کے صحراؤں میں موجود ہے۔
فواد حسین نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بارے میں بات کر رہی ہے جبکہ اس وقت داعش کا معاملہ حل نہیں ہوا ہے۔
عراقی انتخابات کے بارے میں، عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ انتخابات قوم اور حکومت کے مابین اعتماد پیدا کرنے کیلئے اہم ہوں گے اور اس الیکشن کو شفاف اور آزادانہ ہونا چاہئے۔
آپ کا تبصرہ