۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ واحدی

حوزه/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جنڈ میں حاجی محمد اختر جانی سے ان کے جوان سال بیٹے کے قتل پر اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے مارکیٹ میں جناب حاجی محمد اختر جانی صاحب کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات اور بازار میں دن دھاڑے ایک واردات میں ان کے جوان سال بیٹے مرحوم محمد وسیم کے دردناک اور افسوسناک قتل پر ان سے اور دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

علامہ عارف حسین واحدی کی حاجی اختر جانی سے ملاقات؛ جوان سال بیٹے کے قتل پر اظہارِ ہمدردی

علامہ عارف حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور جنت میں بلند درجات کیلئے دعا کی اور کہا کہ جنڈ پرامن علاقہ ہے مگر بازار میں اس طرح کی واردات بہت بڑی سفاکیت ہے علاقہ میں بڑی بے چینی پائی جاتی ہے، لہذا تاجر برادری اور بازار کو تحفظ فراہم کرنا اور اس طرح کے سفاک اور کریمنل لوگوں پر کڑی نظر رکھنا اور ان کو قانون کی گرفت میں لانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں مگر اس سے زیادہ تشویشناک امر یہ ہے کہ ابھی تک نہ مجرم گرفتار ھوئے اور نہ ہی ان کی نشاندہی ہوئی جو کہ سیکیورٹی ذمہ داران پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے حالانکہ تاجروں اور متاثرین کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ جلد مجرموں تک رسائی ہو گی اور مرحوم کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا-

علامہ عارف واحدی نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس مظلوم خاندان کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے مجرم اور اس کے مکمل نیٹ ورک کو بے نقاب اور گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ہم ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کو بھی متوجہ کرتے ہیں کہ علاقہ کے امن اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اس افسوسناک سانحہ پر توجہ دی جائے اور مجرموں کی گرفتاری کیلئے اپنا کردار ادا کریں ہم انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .