۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ملی یکجہتی کونسل پاکستان

حوزہ / ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس قائدین کا اہم ترین اجلاس کونسل کے صدر محترم جناب ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس قائدین کا اہم ترین اجلاس کونسل کے صدر محترم جناب ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں 20 سے زائد جماعتوں کے قائدین یا ان کے نائبین نے شرکت کی۔

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی اور سیکریٹری اطلاعات نے شرکت کی علاوہ ازیں مرکزی مجلسِ عاملہ کے رکن اور وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے بھی شرکت کی۔

علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں ملی یکجہتی کونسل کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: اس ملک میں جب ایک سازش کے تحت فرقہ واریت اور انارکی کو پروان چڑھایا جا رہا تھا، بھائی کو بھائی سے لڑایا جا رہا تھا تو اس وقت ہر مسلک کے جید علماء کرام نے حالات کی نبض پر ہاتھ رکھتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کی بنیاد رکھ کر اس بڑی سازش کو ناکام بنایا، اتحاد امت کا پرچم بلند کیا، محبت و بھائی چارے اور اخوت اور اسلامی ثقافت کو فروغ دیا، امن و محبت کی فضا کو پروان چڑھایا۔

انہوں نے کہا: انہی محنتوں کے طفیل ملک امن کا گہوارہ بنا۔ یہ کونسل ان ناپسندیدہ اوضاع میں ملک و ملت کے لئے ایک نعمت ثابت ہوئی۔ اس کا سہرا مذہبی قوتوں اور علمائے کرام کو جاتا ہے۔ ملک سے نفرت، انتشار اور افتراق کے خاتمے میں ان بزرگان دین نے اہم کردار ادا کیا مگر افسوس کہ اس خوبصورت فضا کو سیاسی لیڈرشپ نے تباہ و برباد کر دیا۔

علامہ عارف واحدی نے کہا: علماء کو تنازعات سے بچنے کی نصیحت کرنے والے نام نہاد سیاستدانوں نے خود امن و محبت کی فضاؤں کو تباہ و برباد کر دیا۔ اس وقت بھی سیاسی فرقہ واریت نےملک میں جو بےچینی پیدا کی ہوئی ہے وہ اس ملک کے لیے تباہ کن ہے۔ عوام میں بےچینی اور عدم برداشت بڑھ رہی ہے۔ میں ملی یکجہتی کونسل کے تمام رہنماؤں اور علماء کرام سے درخواست کرتا ہوں کہ آئیں کونسل کے اہداف کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک بار پھر اپنا بڑا کردار ادا کر کے ملک کو انارکی سے نکال کر مثبت راستے پر لگائیں۔ان حالات میں یہ ملک و ملت کی بہت بڑی خدمت ہو گی تاکہ عوام کو ایک بار پھر احساس ہو کہ اس ملک کا اصل آئین اسلام ہے۔ یہ علماء کرام ہیں جو ہر مشکل ٹائم پر ملک و ملت کے لیئے نجات دہندہ ہیں۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس قائدین کا اہم اجلاس

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس قائدین کا اہم اجلاس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .