۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
جنڈ دورہ

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے جنڈ کا دورہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے جنڈ کا دورہ کیا ہے۔ مدرسہ جعفریہ جنڈ اٹک میں علماء کرام اور تنظیمی احباب سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے جنڈ کے دورہ کے دوران 26 جولائی کو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے منعقدہ علماء ذاکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

وفد میں مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی، مركزي ایڈیشنل سیکریٹری علامہ ناظر تقوی، علامہ قاسم جعفری، سید اظہار بخاری اور سید نزاکت شاہ شامل تھے۔

مدرسہ جعفریہ میں علامہ سید رضی عباس ہمدانی پرنسپل جامعہ جعفریہ جنڈ ،مولانا عابد حسین شجاعی ضلعی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل، ملک لیاقت علی تحصیل سیکرٹری جنرل اور دیگر احباب موجود تھے۔

شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی وفد کا جنڈ شہر کا دورہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .