۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
شیعہ علماء کونسل پاکستان

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے وفد کے ہمراہ جامعہ مظہر الایمان ڈھڈیال، چکوال کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے وفد کے ہمراہ جامعہ مظہر الایمان ڈھڈیال، چکوال کا دورہ کیا۔ وفد میں مرکزی ایڈیشنل سکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی ، علامہ قاسم جعفری ، سید اظہار بخاری اور سید نزاکت شاہ شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے وفد نے مدرسہ مظہر الایمان کے پرنسپل اور بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محی الدین کاظم صاحب سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دیگر مدرسین بھی موجود تھے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے انہیں منعقدہ 26 جولائی کی علماء و ذاکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور علامہ صاحب کے ساتھ اس کانفرنس کے انعقاد کے مقاصد، دیگر تنظیمی، مذہبی و ملی امور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔

علامہ صاحب نے اپنے بہترین مشوروں سے نوازا اور کانفرنس کےانعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ محرم سے پہلے اس کانفرنس کے انعقاد کی اشد ضرورت تھی۔

قائد محترم نے یہ عظیم الشان کانفرنس بلا کر بہت اہم اقدام کیا ہے۔ پورے پاکستان کے علماء، ذاکرین اور خصوصا چکوال کے تمام علماء و خطباء حضرات اور ذاکرین انشاءاللہ اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کا جامعہ مظہر الایمان کا دورہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .