۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
عارف واحدی

حوزہ / مکتب تشیع کی معروف عظیم الشان درسگاہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سرپرست اعلی، وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ اور بزرگ عالم دین استاذ العلما والفضلا حضرت آیۃ اللہ الحاج حافظ السید ریاض حسین النقوی النجفی دام ظلہ العالی  شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر تشریف لائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکتب تشیع کی معروف عظیم الشان درسگاہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سرپرست اعلی، وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ اور بزرگ عالم دین استاذ العلما والفضلا حضرت آیۃ اللہ الحاج حافظ السید ریاض حسین النقوی النجفی دام ظلہ العالی شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر تشریف لائے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے باہمی ملاقات میں پاکستان میں اسلام، مکتب تشیع اور حقوق تشیع کی جدوجہد کے علاوہ تنظیمی و تاریخی امور، مدارس دینیہ کی تاریخ اور ملی و مذہبی مسائل پر تفصیل سے گفتگو فرمائی۔

انہوں نے کہا: پاکستان میں حقوق تشیع کی قابل فخر تاریخ ہے جو بزرگ علماء کرام اور قیادت کی جدوجہد کے ذریعہ اب تک جاری ہے۔

حضرت آیۃ اللہ کی بہت بڑی خدمات اور طویل تجربہ ہے۔ مختلف دینی ملی امور پر انہوں نے بہترین راہنمائی فرمائی۔

اللہ تعالی بحق الحسین علیہ السلام ان کی زندگی دراز فرمائے اور زحمات قبول فرمائے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ان کے ساتھ ان کے فرزند گرامی علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی اور علامہ سید حسن نقوی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .