۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ سید ناظر عباس تقوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری: علماء کو اپنی دینی، تبلیغی ذمہ داری کو بغیر کسی خوف کے ادا کرنی چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو مغربی ثقافت اور بے دینی کی طرف جانے سے روکا جاسکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی کے ساتھ متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے قم المقدسہ میں سوال و جواب سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور طلاب عظام کے علاوہ نمائندہ قائد و مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی کی سربراہی میں وفد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

سیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حجۃ الاسلام محمد علی حجتی نے حاصل کی۔ جس کے برادر عاشق حسین محمدی نے اپنی خوبصورت آواز میں منقبت پیش کی جبکہ نائب صدر متحدہ علماء فورم جی بی حجۃ الاسلام غلام محمد شاکری نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ سیشن میں موجود علمائے کرام اور طلاب نے مختلف موضوعات پر علامہ سید ناظر عباس تقوی سے سوالات کئے اور انہوں نے علماء و طلاب کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کا نہایت ہی خندہ پیشانی اور خوش اسلوبی کے ساتھ تسلی بخش جوابات دئے۔

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے علمائے کرام کو علاقائی اور اسلامی تہذیب و ثقافت کو زندہ رکھنے اور علاقے میں امرباالمعروف و نہی عن المنکر کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ علماء کو اپنی دینی، تبلیغی ذمہ داری کو بغیر کسی خوف کے ادا کرنی چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو مغربی ثقافت اور بے دینی کی طرف جانے سے روکا جاسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .