۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مرکز افکار اسلامی قم کی جانب سے دورۂ نہج البلاغہ کی 20ویں نشست کا اہتمام

حوزہ / مرکز افکار اسلامی قم المقدسہ کی جانب سے اراکین افکار اسلامی کے دورہ نہج البلاغہ کے سلسلہ میں 20ویں نشست کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز افکار اسلامی قم المقدسہ کی جانب سے 16 مارچ 2023ء بمطابق 23 شعبان المعظم 1444ھ بروز جمعرات کو اراکین افکار اسلامی کے دورہ نہج البلاغہ کے سلسلہ میں 20ویں نشست کا انعقاد ہوا۔ جس میں شریک علماء کرام نے انتہائی احسن اور مفصل انداز میں مختلف شروحات سے استفادہ کرتے ہوئے خطبات نہج البلاغه سے تقسیم شدہ متون کی تفسیر پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق دورہ نہج البلاغہ کے سلسلہ میں اس نشست کو افکار اسلامی کے قدیمی اور انتہائی مخلص رکن حجت الاسلام مجاہد حسین کے حوزہ علمیہ قم المقدسہ سے سرزمینِ پاکستان میں خدمتِ دینِ مبین کے سلسلہ میں روانگی کے سبب ان کی "خدا حافظی نشست" کے طور پر بھی قرار دیا گیا تھا۔

مرکز افکار اسلامی قم المقدسہ کے مسئول حجت الاسلام سید عقیل عباس نقوی اور دورۂ نہج البلاغہ کے مجری حجت الاسلام ضیغم عباس جواد نے اپنے بیانات میں حجت الاسلام مجاہد حسین کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی موفقیت اور توفیقاتِ خیر میں اضافہ کے لئے دعا کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ حجت الاسلام مجاہد حسین نے بھی اپنی گفتگو کے دوران مرکز افکار اسلامی قم کے مسئول و اراکین کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں نہج البلاغہ کے سلسلہ میں دروس اور ترجمہ و شرح نہج البلاغہ کی نشستوں کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .