بدھ 8 مارچ 2023 - 13:38
شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، علامہ راجہ ناصر عباس

حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے ڈاکٹر نقوی کی 28 ویں برسی کے موقع پر ان کی ملک و قوم کیلئے کی گئیں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی ملک وملت کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹرسید محمد علی نقوی ؒ کے 28ویں یوم شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی متحرک شخصیت کو خراج عقیدت وسلام پیش کرتا ہوں، شہید کی ملک وملت کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپ کی شخصیت ہمارے اور جوانوں کے لیے اسوہ اور رول ماڈل ہے، آپ میں وہ تمام اعلیٰ ترین خصوصیات موجود تھیں جو ایک اسلامی، ولایئی اور انقلابی مبارز میں ہونی چاہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید ڈاکٹر نقوی ؒ اپنی ملت کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں منظم انداز سے کامیاب و کامران ہوتا دیکھنے کی شدید آرزو رکھتے تھے اور ساری زندگی اسی عظیم مقصد کے حصول میں مصروف عمل رہے۔ تمام ملی تنظیموں کے عہدیداران اور قوم کو ڈاکٹر شہید کے راستے پر گامزن رہنے کے لیے انکی زندگی کے صفحات کو پڑھ کر اور انکے افکار کو درک کر کے اپنی اجتماعی و انفرادی کاوشوں کو جاری رکھنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .