۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ شفقت شیرازی و علامہ امین شہیدی کی اہم ملاقات،قومی و ملی  معاملات پر گفتگو

حوزہ/حاضرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کو جدید تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو تیار کرنا چاہیے ساتھ ہی ملک پاکستان میں تکفیری سازشوں پر بھی نگاہ رکھنی ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی و امت واحدہ پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ امین شہیدی کی موسسہ باقر العلوم علیہ السلام قم المقدس میں اہم ملاقات ہوئی۔اس موقع پر پاکستان کی موجودہ صورتحال ، تنظیمی امور، ڈاکٹر سید محمد علی نقوی اور داعی اتحاد سید ثاقب اکبر جیسے موضوعات زیربحث رہے۔

حاضرین نے اس موقع پر مرحوم ثاقب اکبر کی تنظیمی زندگی، انقلابی و تربیتی سوچ اور ان کی مختلف کاوشوں پر گفتگو کی۔ اس کے علاؤہ اہم قومی و ملی امور پر بھی تبادلہ خیال کرتے یوئے کہا کہ علمائے کرام کو جدید تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو تیار کرنا چاہیے ساتھ ہی ملک پاکستان میں تکفیری سازشوں پر بھی نگاہ رکھنی ضروری ہے۔

مہمان خصوصی حجۃالاسلام امین شہیدی اور میزبان شخصیت ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی نے مرحوم ثاقب اکبر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ثاقب اکبر ایک قومی سرمایہ تھے۔

آخر میں شہدائے اسلام، تمام مرحوم مومنین و مومنات خصوصا مرحوم ثاقب اکبر کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .