۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
لاریجانی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے ایک پیغام میں وحدت اسلامی کو انقلاب اسلامی کی کامیابی اور اس کے استمرار کی کلید قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی نے انقلاب اسلامی کے کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے انسٹاگرام کے صفحے پر انقلاب اسلامی کے متعلق کہا: انقلاب اسلامی دنیا میں ایک نئے طرز کی تحریک تھی جس کی قدردانی کرنی چاہئے۔

ان کی اس پوسٹ کا مکمل متن اس طرح ہے:

۱۱ فروری کو انقلاب اسلامی کی کامیابی ملت ایران کی عزت و سربلندی کا جلوہ، ملک میں آزادی و استقلال کا باعث اور دنیا میں نئی ایک حرکت تھی جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں انقلاب اسلامی کی کامیابی امت کے اتحاد اور اعتماد کی وجہ سے ممکن ہوئی اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے جس چیز پر سب سے زیادہ زور دیا وہ وحدت اسلامی ہی تھی کیونکہ وحدت، انقلاب اسلامی کی کامیابی اور اس کے استمرار کی کلید ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنی انسٹاگرام کی پوسٹ میں لکھا: انقلاب اسلامی محکم لیکن مظلوم ہے کیونکہ بعض افراد ہر بہانے سے ملت کے درمیان اختلافات ایجاد کرنا چاہتے ہیں جبکہ حقیقی انقلابی وہی ہے جو رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت میں قومی وحدت کے تحفظ کے لیے کام کرے تاکہ ملت دشمن کے مکر و فریب کا مقابلہ کرسکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .