۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مشہد المقدس، امام حسین(ع) کے حرم کے منتظمین کے وفد کا اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کا دورہ

حوزہ/ امام حسین علیہ السلام کے حرم کے منتظمین اور محققین ایک وفد نے آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کے تحقیقاتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے محققین اور حرم کے منتظمین کے وفد کو آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں اور اب تک انجام پانے والے کارناموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا  

یہ دورہ آستان قدس رضوی کے علمی اور ثقافتی ادارے کے تعاون سے انجام پایا۔ اس دورہ میں اسلامی و شیعی میراث کے احیاء کے سلسلے میں کی جانے والی علمی اور تحقیقی سرگرمیوں  پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور اسی طرح دیگر تمام علمی امور اور شیعی نقظۂ نظر اور امام حسین (ع) کے قیام کے موضوع پر اس جہت سے گفتگو ہوئی کہ مغربی حلقوں اور مستشرقین میں شیعی عقائد و افکار کے سلسلے میں جو غلط تصورات ہیں ان کو کیسے دور کیا جائے یا مناسب حوالوں کا جو خلاء یا فقدان ہے، ان کے تدارک کی  کیسے تدبیر کی جائے۔

اسی طرح اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ اطلاعات ومعلومات کا تبادلہ ہوگا اور کتاب خانوں یا لائیبریریوں، برقی نشریات، محققین کے تبادلے نیز مشترک علمی مواد اورکتابوں کی دائمی یا فصلی نمائشوں کے انعقاد کے سلسلے میں ایک دوسرے کو معلومات فراہم کی جائیں گی۔

اس ملاقات میں عتبہ عالیہ امام حسین علیہ السلام کے منتظمین  کی جانب سے"ابن فہد حلی" کی نگارشات پر تحقیق اور اس کے احیاء کے مواد کو آستان قدس رضوی کی   اسلامی تحقیقاتی فائنڈیشن کو بطور ہدیہ پیش کیا گیا۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .