۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حسینی بوشهری

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم (اساتذہ کی انجمن) کے سربراہ نے امیر المومنین اور امام سجاد علیہما السلام کے کلام کے دو قیمتی خزانوں نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کی طرف زیادہ توجہ دینے پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم (اساتذہ کی انجمن) کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے سازمان اوقاف اور امورِ خیریہ کے سربراہ سے ملاقات میں نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کو دنیا کے عظیم ترین علمی خزانے کے طور پر متعارف کرایا۔

انہوں نے کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےحدیثِ ثقلین میں ہمیں کتابِ خدا اور اپنے اہل بیت علیہم ا لسلام سے تمسک کرنے کا حکم دیا ہے۔ نہج البلاغہ اور صحیفۂ سجادیہ عترت سے محبت کی واضح مثالیں ہیں۔ ان پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔

قم کے امام جمعہ نے معاشرے میں قرآن کے رہنما کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خداوندِ متعال قرآن میں ارشاد فرماتا ہے: «یَا أَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْکُمْ مَوْعِظَهٌ مِنْ رَبِّکُمْ وَشِفَاءٌ لِمَا فِی الصُّدُورِ وَهُدًی وَرَحْمَهٌ لِلْمُؤْمِنِینَ.» یعنی "اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے (قرآن کی شکل میں) پند و موعظہ، دلوں کی بیماریوں کی شفا اور اہلِ ایمان کے لئے ہدایت و رحمت کا مجموعہ آگیا ہے"۔ پس وہی لوگ جو رحمت الٰہی کے تابع ہوں گے جو ہدایت یافتہ ہیں اور وہی افراد ہدایت الٰہی کے تابع ہیں جن کے دل روشن ہیں اور یہ دل کی روشنی قرآن کی آیات کے اثر سے ممکن ہے۔ قرآن کی آیات انسان کو بدلنے اور متحول کرنے کی طاقت و صلاحیت رکھتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اجلاس کے آغاز میں سازمان اوقاف اور امورِ خیریہ میں مرکز برائے قرآنی امور کے سربراہ حمید مجیدی مہر نے اس ادارہ کے ملکی اور بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: کرونا کے دوران ایران وہ واحد ملک تھا جس نے بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا انعقاد ایک نئے انداز میں منعقد کیا اور اس سال بھی ملکی قرآنی مقابلے کا پینتالیسواں ایڈیشن اور بین الاقوامی مقابلے کا پینتیسواں ایڈیشن منعقد کیا جائے گا۔

قرآن کی آیات انسان کو بدلنے اور متحول کرنے کی طاقت رکھتی ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .