ہفتہ 1 فروری 2025 - 06:00
انسانی زندگی اور خاندان میں کامیابی کا راستہ قرآن کریم ہے

حوزہ/ محترمہ زہرا سہرابی جنہوں نے ایک قرآنی خاندان کی پرورش کی ہے؛ نے حوزہ نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے قرآن کریم کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی، علمی و روحانی کامیابیوں پر اثرات اور خاندانی امور میں قرآنی ثقافت کو فروغ دینے میں کردار کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،ان دنوں مشہد مقدس میں اکتالیسواں بین الاقوامی قرآن کریم مقابلہ جاری ہے، جس میں ملک بھر سے قاریانِ قرآن بھی شریک ہیں۔ یہ وہ قرآنی اساتذہ ہیں جنہوں نے مختلف قرآنی میدانوں میں اعلیٰ امتیازات حاصل کیے ہیں اور بہت سے شاگردوں کو تربیت دی ہے۔

حوزہ نیوز کے نامہ نگار نے ان مقابلے کے موقع پر صوبہ کرمانشاہ سے تعلق رکھنے والی قاری قرآن محترمہ زہرا سہرابی کے ساتھ خصوصی انٹرویو کیا، جس میں انہوں نے سب سے پہلے اپنا تعارف اور پھر اپنی قرآنی سرگرمیوں، کامیابیوں اور قرآن کریم کے ذاتی و خاندانی زندگی پر اثرات کے بارے میں تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا:

میں کرمانشاہ سے قاری اور حافظ قرآن، زہرا سہرابی ہوں۔ میں نے سات سال کی عمر سے قرآنی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور چودہ سال کی عمر سے باقاعدہ طور پر مقابلے میں حصہ لینا شروع کیا۔ اب تک میں نے 70 سے زائد نیشنل میڈلز اور ایک بین الاقوامی میڈل حاصل کیا ہے۔ گزشتہ سال مجھے متحدہ عرب امارات میں مدعو کیا گیا تھا اور وہاں قرآن کی تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے کہا: قرآن کریم زندگی اور خاندان میں کامیابی کا راستہ ہے۔ میں نے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں متعدد اعزازات حاصل کیے ہیں۔ جن میں اوقاف کے مقابلے میں، تیسرا قومی مقام، اوقاف کے ابتهال مقابلے میں پہلا مقام، عراق کے بین الاقوامی مقابلے میں پہلا مقام، امام علی (ع) ترتیل و قرائت مقابلے میں پہلا مقام اور بسیج طلبہ، ہلال احمر اور دیگر اداروں کے مقابلے میں بھی پہلے مقامات حاصل کیے ہیں۔

الحمد للہ، میری زندگی کا ایک اعزاز ہے کہ میں امام رضا (ع) کے حرم کی خادمہ ہوں۔ میں شیفٹ کے حساب سے کرمانشاہ سے مشہد مقدس کا سفر کرتی ہوں اور خادمی کے ساتھ ساتھ حرم میں قاری کے طور پر بھی خدمات انجام دیتی ہوں۔

انسانی زندگی اور خاندان میں کامیابی کا راستہ قرآن کریم ہے

اسی طرح میں قرآنی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے سے بھی وابستہ ہوں۔ جس میں قرآنی اداروں، دفاتر اور مختلف محافل میں قرآن کی تعلیم دیتی ہوں۔ اس کے علاوہ، مجھے قرآنی مقابلے کے جج کے طور پر بھی مدعو کیا جاتا ہے۔

بحمد اللہ ہمارا خاندان ایک قرآنی خاندان ہے۔ میری بیٹی نے قوہ قضائیہ (Judicial System of the Islamic Republic of Iran) کے مقابلے میں دو بار پہلا قومی مقام حاصل کیا ہے۔ میرے شوہر بھی ملک کے ممتاز قاریوں میں سے ہیں اور انہیں 2005ء میں حج تمتع اور 2009ء میں قرآن کریم کی تبلیغ کے لیے ہندوستان مدعو کیا گیا تھا۔ میری بہن بھی ملک کی ممتاز قاریوں میں سے ہیں اور ان کے شوہر بھی اس میدان میں سرگرم ہیں۔

محترمہ سہرابی نے مزید کہا: قرآن کریم زندگی اور خاندان میں کامیابی کا راستہ ہے اور قرآنی ثقافت کا خاندانی نطام کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے قرآن کے ذاتی اور خاندانی زندگی پر اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم نے نہ صرف انہیں علمی و روحانی کامیابیوں میں مدد دی ہے بلکہ ان کے خاندان میں امن و ہم آہنگی پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha