۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
استقبال از شرکت کنندگان مسابقه بین المللی تلاوت قرآن کریم در کربلا

حوزہ/ حرم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی جانب سے منعقد ہونے والے قرائت قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے "جائزة العمید" (العمید ایوارڈ) کے شرکاء کا پر جوش استقبال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی جانب سے منعقد ہونے والے قرائت قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے "جائزة العمید" (العمید ایوارڈ) میں ایران، آذربائیجان، افغانستان، شام، تنزانیہ اور ہندوستان کے شرکاء کا پر جوش استقبال کیا گیا۔

بین الاقوامی تلاوت قرآن کا مقابلہ " جائزة العمید " جو کہ ٹیلی ویژن سے ٹیلی کاسٹ ہونے والا بین الاقوامی قرآنی مقابلہ ہے، اس میں رجسٹریشن کے دوران مختلف ممالک سے 2,500 سے زیادہ شرکاء کے پیغامات موصول ہوئے ہیں، اس مقابلے میں 35 ممالک کے شرکاء نے رجسٹریشن کیا جس میں مختلف عمر کے قاری شامل ہیں۔

اس قرآنی مقابلے کے شرکاء نے حرم مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عمدہ استقبال اور شاندار انتظامات کا شکریہ ادا کیا اور سراہا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .