۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اربعین کے حوالے سے حرم حضرت عباس (ع) میں اہم ورکشاپ+تصاویر
اربعین کے حوالے سے حرم حضرت عباس (ع) میں اہم ورکشاپ+تصاویر

حوزہ/روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ/روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد ہوئی جس میں العباس فائٹنگ سکواڈ کے تمام علاقائی یونٹس کے سربراہان اور ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے آفیشلز نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شہدائے وطن کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی۔ اس کے بعد العباس فائٹنگ سکواڈ کے انچارج شیخ میثم الزیدی کی سربراہی میں ایک ڈسکشن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کربلا کے دونوں مقدس روضوں کے شعبہ شعائر حسینی کے انچارج حاج ریاض نعمہ السلمان، ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے انچارج شیخ عباس العکایشی، شعبہ تعلقات کے انچارج ہاشم الہندی اور العباس فائٹنگ سکواڈ کے اسسٹنٹ ہیڈ مسٹر مرتضی الشیبانی نے شرکت کی۔

اس ڈسکشن سیشن میں بارڈرپرموجود امیگریشن پوائنٹس پر زائرین کو سہولت اور مدد کی فراہمی، زائرین کی بارڈر پوائنٹ سے کربلا منتقلی، زائرین کے لیے رہائشی مراکز کھولنا،طبی مراکز کا قیام، سرحدی علاقوں کے قریب خدماتی مواکب کا قیام، سیکورٹی کی صورتحال جیسے موضوعات پر تفصیلی بحث کی گئی۔ 

اس ڈسکشن سیشن کے دوران سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو بہتر سہولیات اور خدمات فراہم کرنے کے لئے ایسےمتعدد امور اور نکات کی نشاندہی بھی کی گئی جو زائرین کی سرحدی علاقوں سے لے کر کربلا تک خدماتی عمل کو مزید آسان اور بہتر بنانے میں مددگار ہیں۔


اس موقع العباس فائٹنگ سکواڈ کے سربراہ شیخ میثم الزیدی نےالکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد اربعین امام حسین کی تیاریوں کے ضمن میں زائرین کی سرحدی علاقوں سے کربلا منتقلی سمیت دیگر خدماتی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کرنا اور ایک جامع لائحہ عمل مرتب کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .