جمعہ 24 ستمبر 2021 - 21:20
ائمہ معصومینؑ نے روز اربعین کو شہدائے کربلا پر ماتم و گریہ زاری اور زیارت شہدائے کربلاؑ کے لئے قرار دیا ہے، آغا حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے اراکین و عاملین کا اجلاس؛ اربعین کی خصوصی تقریبات کے انعقاد اور انتظامات پر تبادلہ خیال

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اراکین و عاملین کا خصوصی اجلاس تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں صدر دفتر پر منعقد ہوا اجلاس میں روز اربعین کی خصوصی تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں طے پایا کہ تنظیم کے مشتہر شدہ پروگرام کے تحت حسب عمل قدیم وادی کے اطراف و اکناف میں مجالس اور جلوس ہاے عزا کا انعقاد کیا جائے گا۔عزاداروں سے تاکید کی گئی کہ وہ حسب دستورموجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن شرعی شیعیان نے روز اربعین کے تاریخی پس منظر اور ائمہ معصومین ؑ کے ارشادات کی روشنی میں روز اربعین کی اہمیت بیان کی آغا صاحب نے روز اربعین کو قیام حسینیؑ کے فکر و پیغام کی تشہیر کے حوالے سے ایک تاریخ ساز دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ائمہ معصومینؑ نے روز اربعین کو شہدائے کربلا پر ماتم اور گریہ زاری اور زیارت شہدائے کربلاؑ کے لئے منفرد اہمیت کا دن قرار دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha