۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وہ علاقہ ہے جہاں کے مومنین اربعین امام حسین (ع) کے کے لئے سب سے پہلے کربلا کی طرف پیدل نکلتے ہیں+تصاویر

حوزہ/چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے عراق میں سب سے پہلے بصرہ ڈویژن کے مومنین کربلا کی جانب پیدل سفر شروع کرتے ہیں۔ صفر کے پہلے دن ہی سے بصرہ کے جنوبی حصہ میں واقع الفاؤ شہر (کربلا سے 681 کلومیٹر دور) کے قریبی قصبے رأس البیشۃ سے مومنین کی بڑی تعداد نے کربلا کی جانب پیدل سفر شروع کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے عراق میں سب سے پہلے بصرہ ڈویژن کے مومنین کربلا کی جانب پیدل سفر شروع کرتے ہیں۔ صفر کے پہلے دن ہی سے بصرہ کے جنوبی حصہ میں واقع الفاؤ شہر (کربلا سے 681 کلومیٹر دور) کے قریبی قصبے رأس البیشۃ سے مومنین کی بڑی تعداد نے کربلا کی جانب پیدل سفر شروع کر دیا ہے۔ رأس البیشۃ وہ علاقہ ہے کہ جہاں کے مومنین اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پہ سب سے پہلے کربلا کی طرف پیدل نکلتے ہیں۔ اس وقت بصرہ کے دیگر علاقوں سے بھی مومنین رأس البیشۃ سے نکلنے والے قافلے کے ساتھ ملتے جا رہے ہیں اور کربلا کی طرف پیدل آنے والوں کا یہ قافلہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔

عراقی مومنین کے علاوہ غیر ملکی مومنین کی بڑی تعداد کویت اور ایران کی حدود سے کربلا کی جانب اپنے زیارت اربعین کے سفر کو پیدل شروع کرتی ہے۔ مومنین 25 سے 40 کلو میٹر یا اس سے بھی زیادہ کا سفر ہر روز پیدل طے کرتے ہیں اور کئی دنوں بلکہ ہفتوں تک پیدل چلنے کے بعد کربلا پہنچتے ہیں اور اربعین امام حسین علیہ السلام کی مراسیم کے احیاء میں شریک ہوتے ہیں۔

کربلا آنے والے تمام راستوں میں امام بارگاہوں، حسینیات اور مواکب میں پیدل آنے والے مومنین کی رہائش اور طعام کے بھر پور انتظامات کیے جاتے ہیں اس وقت بصرہ کی حدود میں سڑک کے دونوں اطراف خدماتی مواکب کی بہت بڑی تعداد مومنین کو ہر طرح کی سروس فراہم کر رہے ہیں اور انفرادی طور پر گھروں اور دیگر مقامات میں زائرینِ اربعین کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات اس کے علاوہ ہیں۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .