۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
عراقی سفیر

حوزہ/ایران میں متعین عراقی سفیرنے اربعین حسینی سے متعلق سرگرم کمیٹیوں کے کارکنوں کی دوسری کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 لاکھ سے زيادہ ایرانی و عراقی زائرین کی آمد و رفت دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی بہترین دلیل او ر منہ بولتا ثبوت ہے۔

حوزہ نیوز  ایجنسی کی رپورٹ کے مطاب عراقی سفیر  صدر جواد قندیل نے اربعین حسینی سے متعلق فعال اور سرگرم کمیٹیوں کے  کارکنوں کی دوسری کانفرنس  کے دوران جو حرم مطہر رضوی کے قدس ہال میں منعقد ہوئی، ایران و عراق کے درمیان کچھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرتے ہوئے عراق جانے والے  ایرانی زائرین کی زیارت کے امور کو مزید آسان بنانے پر تاکید کی 

انہوں نے کہا: دونوں ممالک کے درمیان جو سمجھوتہ ہوا ہے وہ ایرانی و عراقی زائرین سے ویزے کی فیس  کوختم کردیا جانا ہے اوراب  ایرانی زائرین کو ویزا حاصل کرنے کے لیے عراقی سفارت خانہ جانے کی ضرورت نہيں ہوگی۔

عراقی سفیر صدر جواد قندیل نے سال گذشتہ اربعین کے  پروگراموں میں 23  لاکھ   ایرانی زائرین کی  شرکت کاذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا   کہ ویزا فیس ختم ہونے سے 30 لاکھ سے زیادہ ایرانی زائرین اس سال اربعین کے پروگراموں میں شرکت  کے لئے عراق کا سفر کریں گے ۔

انہوں نے اربعین میں ہرسال ایک کروڑ 20 لاکھ عراقی زائرین کی شرکت کی طرف اشارہ کیا اور کہا: اربعین حسینی میں پوری دنیا سے کثیر تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔

ایران میں تعینات عراقی سفیر نے اسی طرح سال گذشتہ ایران میں 40 لاکھ  عراقیوں کی آمد کی طرف اشارہ کیا اور کہا:یہ کثیر تعداد دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی بہترین  دلیل ہے۔

انہوں نے اربعین کے پیدل مارچ  اور اس موقع پر  زیارت کے لئے اکٹھا ہونے والے زائرین  کے اجتماع   کو تاریخ بشریت کا   سب سے بڑا اجتماع قرار دیا اور کہا: حج کے ایام میں سعودی عرب میں صرف 30 لاکھ  عازمین حج جمع ہوتے ہیں  جب کہ اربعین کے موقع پر صرف 20 روز میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ زائرین عراق کا سفر کرتے ہیں۔

عراقی سفیر صدر جواد قندیل نے اسی طرح ایام اربعین کو دنیا بھر کے زائرین کی خدمت کے تعلق عراقیوں کی مہمان نوازی کی رسم سے آشنا ہونے کا بہترین موقع قراردیا  

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .