۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پاکستانی زائرین

حوزہ/ پاکستان وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی درخواست پر عراقی ہم منصب عثمان علی فرہودہ نے پاکستانی زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے، عراقی سفارتخانے میں زیرالتواء پاکستانی زائرین کی تمام ویزا درخواستوں پر فی الفور عملدرآمد اور اربعین امام حسینؑ کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے بھی خصوصی ویزا سہولت دینے کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی درخواست پر عراقی ہم منصب نے ایران عراق سرحد پر میں پھنسے ہوئے 5ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کو فوری عراق داخلے کی اجازت دیدی، اربعین کے لئے خصوصی ویزہ پرمٹ جاری کرنے سمیت دیگر مسائل کے پائیدار حل کے لئے پاک عراق مشترکہ کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اتوار کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اپنے عراقی ہم منصب عثمان علی فردہود سے ٹیلیفونک رابطہ قائم کیا۔ 40 منٹ پر محیط گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے پاکستانی زائرین کے ویزا اجراء میں تاخیر، ویزا تعداد میں اضافہ اور پاکستانی زائرین کو عراق داخلے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بات چیت کی۔

انہوں نے ایران عراق سرحد پر پھنسے پانچ ہزار پاکستانی زائرین کو عراق داخل ہونے کی اجازت دینے، چہلم حضرت امام حسینؑ کیلئے عراق جانے کے خواہشمند زائرین کو خصوصی ویزا اجراء اور عراق میں براستہ ایران داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کیلئے ایران، عراق سرحد مستقل طور پر کھولنے کی درخواست کی۔ عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہود کی طرف سے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی تمام تجاویز کا خیرمقدم کیا اور مطالبات کی فوری منظوری اور ان پر بلاتاخیر عملدآمد کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی درخواست پر عراقی ہم منصب عثمان علی فرہودہ کا پاکستانی زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے، عراقی سفارتخانے میں زیرالتواء پاکستانی زائرین کی تمام ویزا درخواستوں پر فی الفور عملدرآمد اور عراقی وزیر داخلہ کا چہلم امام حسینؑ کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے بھی خصوصی ویزا سہولت دینے کا اعلان کیا۔

اس ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان سے عراق جانے والے خواہشمند زائرین کیلئے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ دونوں وزراء داخلہ نے پاکستان، عراق تعلقات کے فروغ اور داخلہ وزارتوں کے درمیان کوارڈینیشن بہتر بنانے کے حوالے سے بھی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناءللہ نے ایران عراق سرحد پر پھنسے پانچ ہزار پاکستانی زائیرین کو عراق داخلے کی فوری اجازت دینے، ویزا درخواستوں پر فوری عملدرآمد اور تعداد میں اضافے اور اربعین کیلئے خصوصی ویزا پرمٹ جاری کرنے پر بھی اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہودہ کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی۔ عراقی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .