۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عراقی ویزا

حوزہ/ عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت عراق نے مختلف ممالک کے زایرین کو اربعین حسینی کے موقع پر عراقی ویزا حاصل کرنے کے لئے سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت عراق نے مختلف ممالک کے زایرین کو اربعین حسینی کے موقع پر عراقی ویزا حاصل کرنے کے لئے سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الصحاف نے پاکستان، لبنان، افغانستان اور یمن کے زائرین کے بارے میں کہا کہ عراق کے تمام سفارتی دفاتر پاکستانی، لبنانی، افغان اور یمنی زائرین کو اربعین کی زیارت کے لئے مفت ویزا دیں گے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی اور افغان زائرین کے بارے میں مزید کہا کہ پاکستانی زائرین اسلام آباد میں عراقی سفارت خانے کے ذریعے مفت ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تہران، کرمانشاہ اور اہواز میں ہمارے سفارتی دفاتر بھی پاکستانی اور افغان زائرین کو مفت ویزے فراہم کریں گے۔

ہندوستانی اور لبنانی زائرین کے بارے میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی اور ممبئی میں ہمارے سفارتی دفاتر ہندوستانی زائرین کو ویزا دیں گے اور منظور شدہ فیس وصول کریں گے۔ لبنانی زائرین بھی بیروت میں ہمارے سفارت خانے کے ذریعے مفت ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

الصحاف نے مذکورہ ممالک کے زائرین کے لیے درخواست کے عمل کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا: مذکورہ ممالک کے تمام شہریوں کو عراقی سیاحتی تنظیم میں رجسٹرڈ سیاحتی کمپنیوں کے ذریعے درخواست دینا ہوگی اور ان کے ویزوں پر مذہبی سفری لیبل لگا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عراق میں یکم صفر سے زائرین کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور زمینی راستوں کے علاوہ ہوائی راستے نجف، بغداد، بصرہ میں سرگرم ہوچکے ہیں۔اس سال ایران عراق سرحدوں کے علاوہ شام کے سرحد بھی زائرین کے لیے آمادہ ہے اسی طرح عراقی فورسز کے علاوہ حشد الشعبی بھی سیکورٹٰی میں مدد کررہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .