۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پاکستانی زائرین

حوزہ/ پاکستان اور افغانستان کے ہزاروں زائرین اربعین حسینی کے موقع پر کربلا پہنچنے کے مقصد سے ایران کی سرحدوں سے گزر کر عراق میں داخل ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اربعین حسینی میں شرکت کے لئے جنوبی ایران کے شلمچہ بارڈر پر خصوصی کارڈ جاری کرنے پر ایران و عراق کے مابین ہوئےاتفاق کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر ہزاروں افغان اور پاکستانی شہری ایران کی سرحدوں سے گزر کر عراق میں داخل ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران سے عراق جانے والے غیر ملکی زائرین کے لئے شلمچہ بارڈر پر ایک خصوصی کارڈ جاری کیا جا رہا ہے اور وہ بغیر کسی مشکل کے سرحد سے گزر کر عراق میں داخل ہو رہے ہیں۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کے مطابق ایران کے اربعین مرکزی ہیڈکواٹر کے سربراہ سید مجید میر احمدی نے اب تک شلچمہ بارڈ پر تیس ہزار افغان زائرین آ چکے ہیں اور انکی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور چونکہ عراقی حکومت نے افغان شہریوں کے لئے کچھ خاص محدودیتیں ایجاد کی ہوئی ہیں اس لئے وہاں پر زائرین کی خاصی بڑی تعداد اکٹھی ہو گئی ہے۔

انہوں نے شلمچہ جانے والے زائرین سے اپیل کی کہ وہ شلمچہ سرحد پر بھیڑ کے پیش نظر فی الحال دوسری سرحدی گزرگاہ چذابہ کے طرف رجوع کریں۔ میر احمدی نے کہا کہ عراقی حکومت کی طرف سے افغان شہریوں کے لئے وضع کردہ قوانین سے زائرین کی عراق روانگی کی رفتار متاثر ہو رہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .