۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اربعین

حوزہ/ ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کے مشترکہ اجلاس میں طے پایا ہے کہ اس سال اربعین کے لئے غیر ملکی زائرین جو ایران میں مقیم نہیں ہیں وہ چزابہ سے اور اور ایران میں مقیم غیر ملکی شہری شلمچہ بارڈر سے عراق میں داخل ہو سکتے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کے مشترکہ اجلاس میں طے پایا ہے کہ اس سال اربعین کے لئے غیر ملکی زائرین جو ایران میں مقیم نہیں ہیں وہ چزابہ سے اور اور ایران میں مقیم غیر ملکی شہری شلمچہ بارڈر سے عراق میں داخل ہو سکتے ہیں ۔

دوشنبہ کی شام ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ اور خوزستان اور بصرہ کے گورنروں کے درمیان مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں پاکستانی شہریوں کو گروپ ویزا دینے کا فیصلہ کیا گیا، کیونکہ عراقی حکومت نے زائرین کے عراق میں رک جانے کی وجہ سے انفرادی ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ایران کے وزیر داخلہ نے ٹرین کے ذریعے مسافروں کو کربلا تک پہنچانے کی گنجائش بڑھانے کا مطالبہ کیا جس کے جواب میں عراقی ہم منصب نے ٹرین کے ذریعے زائرین کو لے جانے کی گنجائش یومیہ 1800 بتائی۔

ایران کے وزیر داخلہ وحیدی نے عراق میں داخل ہونے والے گیٹ کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا جس پر عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے کہا: شلمچہ بارڈر پر عراق میں داخل ہونے کے لئے 76 گیٹ زائرین کی خدمت میں مصروف رہیں گے۔

ایران کے وزیر داخلہ نے بصرہ اور العمارہ سے کربلا تک نقل و حمل کی قیمت میں استحکام کا مطالبہ کیا جس پر عراق کے وزیر داخلہ نے اس حوالے سے احسن وعدہ کیا، نیز اس اجلاس میں چزابہ بارڈر سے عراق کے شہر العمارہ تک موکب کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .