غیر ایرانی زائرین
-
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی 270 غیر ایرانی طالبات اربعین حسینی کے لئے کربلا روانہ
حوزہ/ مشہد مقدس میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کی 270 غیر ایرانی طالبات کاروان ’’ریحانۃ المصطفیٰ‘‘ کی شکل میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے کربلا کی جانب روانہ ہو چکی ہیں۔
-
آستان قدس رضوی میں غیر ایرانی زائرین کی انتظامیہ کی کوششوں سے؛
پیرو کے ایک 34 سالہ شخص کا قبولِ اسلام
حوزہ / آستان قدس رضوی میں غیر ایرانی زائرین کی انتظامیہ کی کوششوں سے پیرو (جنوبی امریکہ) سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ نوجوان نے حرم مطہر رضوی (ع) میں ایک 34 سالہ شخص نے شہادتین پڑھ کر دینِ اسلام قبول کر لیا۔
-
حرم امام رضا (ع) میں 100 غیر ایرانی زائرین نے اپنے نئے سال کا آغاز کچھ اس طرح کیا
حوزہ/ نئے سال 2024 کے موقع پر 100 غیر ایرانی زائرین نے حرم امام رضا علیہ السلام کے مہمان بنے اور اس نئے سال کا آغاز زیارت امام رضا علیہ السلام کے ذریعہ سے کیا۔
-
ایک ایسی سرزمین کا راز، جہاں مردہ روح زندہ ہو جاتی ہے
حوزہ/ ایسے لوگوں کے درمیان چلتی ہوں، جن کی امیدیں دنیا سے منقطع ہوئی ہیں اور ہاتھوں کو، گزشتہ کسی پریشانی اور شیریں واقعات سے قطع نظر، دراز کیا ہے، تاکہ فولادی پنجرے سے مست کر سکیں، یہاں تمام نفسانی اور جسمانی خواہشات کو چھوڑ کر آئے ہیں، تاکہ اپنی مردہ روح کا پتہ، ضامن آہو ( امام رضا علیہ السّلام) سے لے سکیں اور ایک اطمینان بخش ضمانت کے بعد، دوبارہ زندگی کریں اور زندہ پلٹ کر جائیں۔
-
ہندوستان کے شیعہ امام رضا (ع) سے خاص عقیدت رکھتے ہیں: حجۃ الاسلام مولانا سید کلب جواد نقوی
حوزہ/ حرم امام رضا (ع) کے شعبہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ نے مشہد مقدس میں مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری سے خصوصی ملاقات کی۔
-
معرفت کا ایک سلام ہزاروں سلام سے بہتر ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید احمد علی عابدی
حوزہ/ امام جمعہ شہر ممبئی اور مدیر جامعۃ الامام امیر المؤمنین (ع) نے حرم امام رضا علیہ السلام میں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرفت کا ایک سلام ہزاروں سلام سے بہتر ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد علی عابدی:
ہندوستان سے زیارت امام رضا (ع) کے لئے آنے والے زائرین کی خاص پذیرائی کی جائے
حوزہ/ حرم امام رضا (ع) کے شعبہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ نے امام جمعہ خواجہ مسجد ممبئی سے خصوصی ملاقات کی۔
-
درگاہ خواجہ معین الدین چشتی سے آئے ہوئے وفد کی حرم امام رضا (ع) کے شعبہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ سے ملاقات
حوزہ/ درگاہ خواجہ معین الدین چشتی سے آئے ہوئے وفد کی حرم امام رضا (ع) نے شعبہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔
-
اربعین کے لئے غیر ایرانی زائرین صرف شلمچہ بارڈر سے عراق میں داخل ہو سکتے ہیں
حوزہ/ ہر سال تقریباً 4 لاکھ غیر ایرانی زائرین ایران کی سرحدوں سے اربعین کی زیارت کے لیے عراق میں داخل ہوتے ہیں، اربعین کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس سال اربعین کے لئے، غیر ایرانی زائرین صرف شلمچہ بارڈر سے عراق جا سکتے ہیں۔
-
اربعین ۱۴۴۵ھ
غیر ایرانی زائرین ، ایران کے شلمچہ اور چزابہ بارڈر سے عراق میں داخل ہو سکتے ہیں
حوزہ/ ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کے مشترکہ اجلاس میں طے پایا ہے کہ اس سال اربعین کے لئے غیر ملکی زائرین جو ایران میں مقیم نہیں ہیں وہ چزابہ سے اور اور ایران میں مقیم غیر ملکی شہری شلمچہ بارڈر سے عراق میں داخل ہو سکتے ہیں ۔
-
صدر جمہوری اسلامی ایران:
زیارتِ اربعین کو آسان بنانے کے لیے تمام ملکی اور سفارتی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے / غیر ایرانی زائرین کی تعظیم و تکریم ضروری ہے۔
حوزہ / ایرانی صدر مملکت نے اربعین مارچ کے کارکنان سے ملاقات میں زیارتِ اربعین کے سفر کو سہل بنانے کے لیے تمام ملکی اور سفارتی صلاحیتوں کے استعمال پر تاکید کی اور کہا: حکومتی ادارے اور اربعین کمیٹی زائرین کی سفری سہولتوں کے لئے ہر ممکنہ تعاون، نگرانی اور سہولت کاری کا کردار ادا کرے۔
-
13 جون سے تقریباً 40 ہزار ایرانی زائرین کو حج پر بھیجا جائے گا
حوزہ / ادارہ حج و زیارت ایران کے سربراہ نے مراجع عظام تقلید سے ملاقات کے دوران کہا: اس سال ان شاءاللہ 39,600 افراد کو حج پر بھیجا جائے گا۔
-
امام رضا علیہ السلام کے حرم سے نشر ہونے والے ورچوئل پروگراموں کے ناظرین کی تعداد میں بے پناہ اضافہ
حوزہ/ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے کہا کہ کرونا وائرس کی حالات میں آستان قدس رضوی نے اپنے تبلیغی ومذہبی پروگراموں کو سائبر اسپیس یا انٹرنیٹ کے ذریعے نشر کرنے کا فیصلہ کیا اور ایرانی زائرین کے لئے نشر کئے جانے والے پروگراموں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ غیرملکی زائرین کے لئے نشر کئے جانے والے پروگراموں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی۔