۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تہران کربلا ٹرین

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی ریلوے کے سی ای او نے کہا ہے کہ اربعین امام حسین علیہ السلام کے پیش نظر آئندہ ہفتے سے تہران سے کربلا کے لیے زائرین کے لیے ٹرین کا سفر شروع ہو جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی شلمچہ سرحد سے بصرہ -عراق تک اسٹریٹجک ریل منصوبہ عراق اور ایران دونوں کے لیے اہم ہے۔ ایران اور عراق ریلوے لائنوں کے ذریعے منسلک ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان اپورٹ اور اکسپورٹ میں اضافہ ہوگا جب کہ ہر سال مقامات مقدسہ کی زیارت کرنے والے لاکھوں زائرین کو ٹرین کے ذریعے اہم سفری سہولیات میسر ہوں گی۔

دریں اثنا، اسلامی جمہوریہ ایران کی ریلوے کے سی ای او اور نائب وزیر شہری ترقی سید میعاد صالحی نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ عراقی ریلوے کے سی ای او کے ساتھ معاہدے کے مطابق، تہران سے کربلا کے لیے 3 ماہ کے لیے ہفتے میں ایک ٹرین چلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میعاد صالحی نے بتایا کہ یہ ٹرین تہران سے ملک شلمچہ کی سرحد تک چلے گی اور مسافر شلمچہ کی سرحد سے بصرہ تک 30 کلومیٹر کا سفر بس کے ذریعے کریں گے۔ اس کے بعد مسافروں کو بصرہ سے دوبارہ ٹرین کے ذریعے مقدس شہر کربلا لے جایا جائے گا۔ ایران کے ریلوے کے سی ای او نے کہا کہ ایران عراق ریل منصوبے کی توسیع تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے عراق ایران کے راستے وسطی ایشیائی ممالک تک پہنچ سکے گا اور زمینی راستے سے اپنی مصنوعات برآمد کر سکے گا۔ چین اس منصوبے کو اپنے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو منصوبے کے ایک اہم حصے کے طور پر بھی دیکھ رہا ہے، جو ایران، عراق اور شام کے راستے بحیرہ روم اور یورپ تک رسائی کو ممکن بنائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .