۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نجبا

حوزه/عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک "حرکۃ النجباء" نے اپنے ایک بیان میں عراق میں ہونیوالے حالیہ فسادات کے دوران حشد الشعبی اور عراقی پولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی شہادت پر تسلیت عرض کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ حالیہ فسادات سے متاثر ہونے والی عراقی فورسز نے بعث اور تکفیری قوتوں کیساتھ کامیاب مقابلہ کیا ہے.

حوزہ  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک "حرکۃ النجباء" نے اپنے ایک بیان میں عراق میں ہونیوالے حالیہ فسادات کے دوران حشد الشعبی اور عراقی پولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی شہادت پر تسلیت عرض کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ حالیہ فسادات سے متاثر ہونے والی عراقی فورسز نے بعث اور تکفیری قوتوں کیساتھ کامیاب مقابلہ کیا ہے جبکہ اب داعشی مظالم کی طرز پر خود انہی فورسز کے اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ حرکۃ النجباء نے مظاہرے کرنے والوں سے مطالبہ کیا کہ مرجعیت محترم کی نصیحتوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے حزب بعث اور امریکی جاسوسوں کو اپنے پرامن مظاہروں میں اثرونفوذ پیدا نہ کرنے دیں۔

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک حرکۃ النجباء نے امریکی قابض قوتوں کو عراق میں افراتفری اور فساد پھیلانے کی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناپاک امریکی فورسز عراق کو تباہ کرنے اور اسکی مظلوم عوام کا خون بہانے کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گی۔ حرکۃ النجباء نے حالیہ صورتحال سے بدخواہوں کو ناجائز فائدہ نہ اٹھانے دینے کے عزم کیطرف عراقی عوام کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال میں ضروری ہے کہ بصیرت اور اتحاد کے ساتھ ملکی سپوتوں اور سرمائے کی حمایت کی جائے اور اس بات کا موقع فراہم نہ کیا جائے کہ غیرملکی اجنبی افراد ہمارے ملک کی قسمت کا فیصلہ کریں۔

واضح رہے کہ عراق میں ہونیوالے حالیہ احتجاجی مظاہروں کے درپردہ عراق کی اسلامی مزاحمتی قوتوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کارروائیوں کے دوران عراقی شہر السماوہ میں اسلامی مزاحمت کے 2 مجاہدین کے بہیمانہ قتل، دیوانیہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک "بدر" کے 10 مجاہدین کو زندہ جلا دیئے جانے، العمارہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک عصائب اہل حق کے ایک سینیئر رکن کی ٹارگٹ کلنگ، العمارہ ہی کے ایک ہسپتال میں چند زخمی مجاہدین کے شہید کر دیئے جانے اور داعش کیخلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمت کی معروف شخصیت "ابوعزرائیل" کو ضرب و شتم کا نشانہ بنانے پر عراق کے مزاحمتی حلقوں میں وسیع ردّعمل دیکھا جا رہا ہے۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .