۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
 آیت الله بشیر نجفی

حوزہ/حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافط بشیر حسین نجفی نے بر صغیر کے حالیہ حالات کے پیش نظر اور ان دونوں ملکوں میں مؤمنین کرام کو ایام غم و حزن ماہ محرم الحرام کے پیش نظر پُر امن طریقے سے قانون کی پابندی کے ساتھ مکمل آزادی سے عزاداری بجا لانے کے لئے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لئے ہندوستان و پاکستان کے وزرائے اعظم کو خطوط تحریر کئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کیرپورٹ کے مطابق آیت اللہ حافظ بشیرحسین نجفی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافط بشیر حسین نجفی نے بر صغیر کے حالیہ حالات  کے پیش نظر اور  پاکستان و ہندوستان میں مؤمنین کرام  کو ایام غم و حزن ماہ محرم الحرام  کے پیش نظر پُر امن طریقے سے قانون کی پابندی کے ساتھ مکمل آزادی سے  عزاداری  بجا لانے کے لئے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لئے  ہندوستان و پاکستان کے وزرائے اعظم کو خطوط تحریر کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافط بشیر حسین نجفی کا خط عراق کی دار الحکومت میں موجود دونوں ملکوں کے سفارتخانے میں وہاں کے سفیروں کو سپرد کئے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .