۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حافظ بشیر

حوزہ/حضرت آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے مختلف ممالک کے وفود سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرشخص روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے اور ہرایک قول و فعل پرغور کرے اگر افعال حسنہ انجام دیئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے مختلف ممالک کے وفود سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرشخص روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے اور ہرایک قول و فعل پرغور کرے اگر افعال حسنہ انجام دیئے ہیں۔تو اس پرخدا کا شکرادا کرے اور اسکی قبولیت کی دعا کرے اور اگر العیاذ باللہ افعال قبیحہ کا مرتکب ہوا ہے تو توبہ و استغفارکرے اوراپنے اعمال درست کرے اوراپنے نفس کے محاسبے کے لئے سب سے بہتر مقام عتبات عالیات اور مقامات مقدسہ ہیں  کہ جب انسان زیارت کے لئے آئےتو وہاں اپنے نفس کا محاسبہ کرے تاکہ زیارت کی برکت سے اس میں ایک مؤثروصحیح تبدیلی کا آغازہواور پھر جب وہ واپس وطن جائے تو دوسروں کے لئے نمونہ عمل بنے اور ظاہر ہے تبدیلی اسکے افعال، اقوال اور سلوک میں واضح نظر آنی چاہئے۔

انھوں نےمؤمنین کورغبت دلائی کہ وہ ہر اصلاح اور تغیرو تبدیلی کی اساس و بنیاد و منبع مصدرصرف اورصرف ہمارے نبی ؐ اورانکے اہلبیت علیھم السلام اور انکی سیرت پاک کو ہی قرار دیں اسلئےکہ وہ ہی علیھم السلام ہمارے حقیقی پیشوا ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .