۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم حضرت امام رضا علیہ السلام مشہد مقدس سے آئے خصوصی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئےعلم گنبدِمبارک حرم حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت سےمشرف ہونے پر وفد کا شکریہ ادا کیا کہ انکی وجہ سے اس مقدس علم مبارک کی زیارت ہوسکی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیۃ اللہ حافظ بشیرحسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میںحرم حضرت امام رضا علیہ السلام مشہد مقدس سے آئے خصوصی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئےعلم گنبدِمبارک حرم حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت سےمشرف ہونے پر وفد کا شکریہ ادا کیا کہ انکی وجہ سے اس مقدس علم مبارک کی زیارت ہوسکی۔

انھوں  نے مہمان وفد سے گفتگو  کرتے  ہوئے  کہا  کہ  اللہ تبارک وتعالیٰ نے پوری انسانیت کو اہلبیت علیہم السلام  جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے کہ جنہوں نے اپنی قربانیوں یہاں تک کہ اپنی جان قربان کرکےدین اسلام کی حفاظت  فرمائی کہ جو وحی الہی  کو دوام دیتاہے، دشمنوں کی طرف سے اسے مٹانے کی لاکھ کوششوں کے باوجود انکا بتایا ہوا دین باقی ہے اور انکے کرم سے پوری عالم انسانیت فیضیاب ہورہی  ہے اور فکری، ثقافتی، دینی، انسانی  بیداری کا سبب ہے اور اسی قربانیوں کے نتیجے میں آج تک شیعیت باقی ہے بلکہ تشیع دنیا کے گوشے  گوشے میں الحمد للہ پھیل چکا ہے اسلئے کہ یہی حقیقی اسلام ہے۔

ان  کا  مزید  کہنا  تھا  کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کہ جس نے طول تاریخ میں متعددعظیم مراجع، فقہاء،علماء، مفکرین پیدا کئے ہیں کہ وہ دنیا کے جس کونے میں بھی وہ گئے مذہب حقہ کی نشر و اشاعت کی اور یہ سب کچھ بھی اہلبیت علیہم السلام  کے کرم کا نتیجہ ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے علم مبارک کی زیارت کرتے ہوئے علم مبارک اور وفد کا مرکزی دفتر میں استقبال کیا اور مہمان وفد نے آیت الله بشیر نجفی کی خدمت میں حرم مبارک کے تبرک بھی پیش کیا.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .