حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں صوبہ بابل سےزیارت کوآئےحکومتی عہدیداروں اور مومنین پرمشتمل وفد سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مومنین پر لازمی ہے کہ اپنے نفس اورمعاشرے میں اصلاح کے ذریعہ موجودہ حالات کومزید بہتری میں تبدیل کریں۔ کیونکہ شخصی اصلاح معاشرے میں اصلاح و تبدیلی کے راستے ہموار کرتی ہے اور پھر اسکے نتیجے میں مختلف شعبوں میں ایجابی تبدیلی متحقق ہوتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ مراقد مقدسہ وعتبات عالیات کی زیارت سے ہمیں اس اصلاح میں فائدہ اٹھانا چاہئےاسلئے اہلبیت علیھم السلام کے چاہنے والوں پر لازمی ہے کہ وہ روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کریں ساتھ ساتھ اہل بیت علیھم السلام سے تمسک کو مزید تقویت بخشیں اسلئے کہ یہی وہ واحد راستہ ہے کہ جسکی پابندی انسان کی دنیا و آخرت میں خوش بختی و تقرب الہی کی ضامن ہے۔