حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامات مقدسہ اور عتبات عالیات میں خدمت خدا کی طرف سے مومنین کے لئےعظیم نعمت ہے اور اس پر ہمیشہ شکر کرنا چاہئے.اس لئے کہ یہ دنیاوی و اخروی شرف کے ساتھ ساتھ اس خدمت کو انجام دینے والوں پرعظیم ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں کہ وہ زائرین کے ساتھ تعامل میں سیرت و اخلاق اہلبیت علیہم السلام کا مظاہرہ کریں تاکہ اہلبیت علیہم السلام کی جانب حقیقی دعوت دینے والوں میں آپکا شمارہو۔
انھوں نے مزید بیان کیا کہ لازمی طور پر تحمل ، صبر اور بلند اخلاق کا مظاہرہ کریں اسلئے کہ پوری دنیا سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین زیارت کو آتے ہیں ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کی حیات طیبہ، انکے مواقف سے دروس و عبرتیں حاصل کرتے ہوئے مومنین کے لئے خود کو نمونہ عمل کے طور پر پیش کریں۔