۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سید قمر عباس

حوزہ/ حضرت خاتم الانبیاؐ کی ذاتِ مقدسہ سے قربت تمام گمراہیوں، غلاظتوں، جہالتوں اور پریشانیوں سے نجات کا واحد حل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت خاتم الانبیاؐ کی ذاتِ مقدسہ سے قربت تمام گمراہیوں، غلاظتوں، جہالتوں اور پریشانیوں سے نجات کا واحد حل ہے۔ ملّت اسلامیہ ایامِ ولادتِ سرور کائنات ، سید المرسلین،  رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں خصوصیت کے ساتھہ سیرت النبیؐ کا تذکرہ کریں، سیمینار اور جلسے کریں ، اخبارات و سوشل میڈیا کے ذریعہ نبیِ رحمتؐ کے پیغامات کو عام کریں۔ آپؐ کے راستے پر عمل کریں  آپؐ کی آواز پر لبیک کہیں چونکہ اسی میں ہماری زندگی ہے اور یہی عشقِ پیغمبرؐ ہے۔

حضرت مرسلِ اعظمؐ مسلم معاشرے میں اتحاد و یکجہتی کا واحد مرکز، مولانا سید قمر عباس

ان حقائق کا اظہار دہلی عزاداری چینل پر منعقدہ محفل ہفتہ وحدت میں افتتاحی تقریر میں کیا خطیب محفل مولانا سید قمر عباس  نے ہفتہ وحدت کے حوالے سے اپنا نظریہ پیش کرتے کہا  حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ فقیہ ، قرآن شناس اور آشنا سیرت اہلیبت کے ساتھ ساتھ  زبردست عاشق رسول اکرم تھے۔ امام خمینی نے 12 سے 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کا نام دیکر جہاں ایک طرف مردہ اتحاد بین المسلمین کو حیات نو بخشی ہے وہیں عشق رسول اکرمؐ کا عظیم الشان مظاہرہ کرتے ہوئے حضور کے جشن ولادت کو متحدہ طور پر پوری شان سے منانے کا پیغام دیا ہے۔ اس محفل ہفتہ وحدت میں ملک کے معروف و ممتاز علماء کرام اور خطباء عظام سرکار مرسل اعظم کی حیات مقدسہ کے مختلف پہلوؤں  پیش کریں گے۔

حضرت مرسلِ اعظمؐ مسلم معاشرے میں اتحاد و یکجہتی کا واحد مرکز، مولانا سید قمر عباس

تبصرہ ارسال

You are replying to: .