۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیۃ اللہ العظمیٰ بشیر نجفی
آیۃ اللہ العظمیٰ بشیر نجفی

حوزہ/حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کوآئےحرم حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیھما السلام میں رضاکارانہ طور پر خدمت انجام دینے والے جوانوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے نزدیک حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی عظیم منزلت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کوآئےحرم حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیھما السلام میں رضاکارانہ طور پر خدمت انجام دینے والے جوانوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے نزدیک حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی عظیم منزلت ہے اور اسی سبب سے جنت میں رہنے والے خدا سے اجازت طلب کرکےحضرت امام حسین علیہ السلام  کی زیارت کو آتے ہیں جیسا کہ روایات سے واضح ہوتا ہے۔

انھوں نےان سے  کہا کہ اللہ نے زائرین کی خدمت کی نعمت سے جو آپ کو نوازا ہے یہ دنیا و آخرت میں آپ کے لئےعظیم شرف ہے یہ توفیق الٰہی ہے اور حقیقی کامیابی یہی ہے اسلئے کہ زائرین کی خدمت عظیم شرف ہے اورجیسا کہ روایتوں میں ملتا ہے کہ فرشتے زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت کو اپنے لئے باعث فخر و شرف سمجھتے ہیں اور ضروری ہے کہ اس عظیم عمل کے ساتھ ساتھ دوسرے اعمال بھی خالصتا قربۃ الی اللہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس سے تقرب الہی اور مرضی پروردگار کا قصد ہواور تقرب الہی کا مطلب دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نےجوانوں کودعوت  دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمارا اخلاق اخلاقِ اہلبیت علیہم السلام اور انکی حیات طیبہ کاعکاس ہو تاکہ ہم میں سے ہر جوان معاشرے کے دوسرے جوانوں کے لئے ہدایت کا روشن چراغ بنے۔ اور عبادات کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ انسان کے سلوک، اسکے اخلاق میں اور پھر معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے اور اگر ایسا نہ ہوا تو ہم اپنی عبادتوں کے ذریعہ ہدف کو حاصل نہیں کرسکتے اسلئے لازمی ہے کہ روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کیا جائےاورہرایک قول وفعل پر غور کریں اگر افعال حسنہ انجام دیئے ہیں تو اس پر خدا کا شکر ادا کریں اور اسکی قبولیت کی التجا کریں اور اگر العیاذ باللہ افعال قبیحہ کا مرتکب ہوا ہے تو توبہ کرے اور اپنے ہرغلط عمل کو درست کرے۔
انہوں نے کہا کہ جوانوں کو چاہئے کہ وہ لگن اور اخلاص کے ساتھ علم حاصل کریں اوردنیاوی تعلیم کے مختلف حلال شعبوں میں قدم بڑھائیں تاکہ امتیازی حیثیت حاصل کرکے اپنے ملک کا نام روشن کریں اور اپنے اور اپنی قوم و ملک کے مستقبل کو روشن بنائیں اور عراق کے پاس ہرطرح کی صلاحیت موجود ہے، عراق ایک تاریخی اور امتیازی عقل و فکر و ادراک  کے حامل لوگوں کا ملک ہونے کے ساتھ ساتھ خدائی نعمتوں سے مالامال ہے اور جغرافیائی طور پر ایک مہم حیثیت کا حامل ہے اسلئے آپ لوگوں کو دعوت دیتا ہوں  کہ علم کے ذریعہ عراق کو دنیا کے صف اول کے ملکوں میں لے جائیں اور میری یہی تمنا بھی ہے کہ علمی میدان میں آپ لا ثانی ہوں اور یہ سب کچھ نفوس اور عقول کی تربیت اور خدا کی اطاعت اور وطن کی محبت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .