حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری کی قیادت میں ایک وفد نے صوبائی سیکرٹری داخلہ بلوچستان حیدر شکوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محرم الحرام اور ایام عزا کے دوران پیش آنے والے مسائل اور ضلع ڈیرہ بگٹی جعفر آباد صحبت پور لسبیلہ اور بولان کے اضلاع کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا گذشتہ سال چہلم شہدائے کربلا کے موقعہ پر صحبت پور میں عزاداروں کے خلاف درج شدہ ایف آئی آر واپس لی جائے۔ ایام عزا کے دوران مساجد امام بارگاہوں اور شیعہ شخصیات اور عزاداروں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ زائرین کی مشکلات کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے اور بلوچستان بارڈر پر این او سی کا مسئلہ حل کیا جائے۔
اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری جناب حیدر شکوہ نے کہا کہ ایام محرم میں عوام اور عزاداروں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ زائرین کی سہولت کے لئے اس مرتبہ کانوائی بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ عزاداری سے متعلق مسائل کو قانون کے مطابق حل کریں گے۔

محرم میں مساجد امام بارگاہوں اور شیعہ شخصیات اور عزاداروں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ایام عزا کے دوران مساجد امام بارگاہوں اور شیعہ شخصیات اور عزاداروں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
-
کربلا میں آل رسولؐ کی قربانی تا ابد انسانیت کے لئے مشعل راہ، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ پاکستان میں بسنے والے شیعہ سنی مسلمان نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا سے عشق و عقیدت رکھتے ہیں اسی لئے محرم الحرام اتحاد بین المسلمین…
-
ایم ڈبلیو ایم رہنما کے ساتھ حوزہ نیوز ایجنسی کی خصوصی گفتگو:
عراق حکومت پاکستانی اور افغانی زائرین پر عائد پابندی ختم کرے
حوزہ/ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم نے پاکستانی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو زیارت عراق میں مکمل سہولیات فراہم کرے اور زائرین…
-
کربلا فقط ایک حادثہ ہی نہیں بلکہ نظام حیات ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ کربلا کے پیروکاروں نے عصر حاضر کے یزید کو ہر میدان میں رسوا کیا ہے اور وہ باطل کی ہر شیطنت کے مقابل ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
-
شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں جنہوں نے متحد ہو کر اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کو شکست دینی ہے، علامہ مقصودڈومکی
حوزہ/محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اھل بیت ع کی محبت اور مودت ایمان کی نشانی ہے۔ اھل…
-
بدترین مافیاز کے بہترین چمچے
کوئٹہ سے تفتان کے راستے میں لیویز اور سیکورٹی اہلکاروں کی یہ مجال ہی نہیں کہ وہ کسی مشکوک مسافر کا شناختی کارڈ چیک کر کے ٹرانسپورٹ مافیا سے ٹکر لیں۔چنانچہ…
-
زائرین کی خدمت توفیق الٰہی اور عظیم شرف ہے،آیۃ اللہ العظمیٰ بشیر نجفی
حوزہ/حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کوآئےحرم حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیھما السلام میں رضاکارانہ…
-
جہاں نئی آبادیاں بنیں گی وہاں نئی سبیلیں بھی لگیں گی اور نئے جلوس عزا بھی نکلیں گے، علامہ برکت مطہری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اور سیکریٹری جنرل صوبہ بلوچستان علامہ برکت علی مطہری نے وفد کے ہمراہ ڈی پی او نصیر آباد عبدالحئی…
-
ماہ محرم کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کربلا میں سیکیورٹی افسران کا اہم اجلاس
حوزہ/ کربلا آپریشن کمانڈ نے اس شہر میں ایک سیکورٹی میٹنگ کے انعقاد کے بارے میں خبر دی تاکہ محرم کے دنوں میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف محکموں…
-
زائرین کو عراقی ویزے کے حصول میں مشکلات، علامہ راجہ ناصرعباس کا فوری نوٹس،عراقی وپاکستانی حکام سے رابطہ
حوزہ/عراق جانے والے زائرین امام حسین علیہ السلام کو درپیش مشکلات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا فوری نوٹس۔ایم ڈبلیوایم…
آپ کا تبصرہ