۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی

حوزہ/ آیت اللہ حافظ بشیر کے لاہور آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ حافظ بشیر حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کے باشندوں خصوصاً مسلمانوں کے موجودہ حالات تشویشناک ہیں، جن کو سن کر دل کو درد محسوس ہو رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  آیت اللہ حافظ بشیر کے لاہور آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ حافظ بشیر حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کے باشندوں خصوصاً مسلمانوں کے موجودہ حالات تشویشناک ہیں، جن کو سن کر دل کو درد محسوس ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر مسلمان کا شرعی اور ہر انسان کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلانے کیلئے کوشش کرے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان خدا کی رحمت اور ہماری وفادار، فدا کار، مخلص اور بہادر فوج کی جانفشانی سے محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک فوج نے کشمیریوں کی مدد میں کوئی کوتاہی برتی نہ ایسا ہوگا۔ خدا کرے وہ دن قریب ہو کہ کشمیریوں کو ان کی موجودہ حالت زار سے خدا نجات دے۔

منبع: اسلام ٹایمز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .