حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے اطراف لوگوں کا جم غفیر، خاص طور پر بعض مناسبتوں میں یہ مجمع اور بھی بڑھ جاتا ہے اور زائرین کربلا کی نقل و حرکت میں بہت مشکلات ہوتی ہیں، اسی بنا پر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے حرم کے اطراف ترقیاتی منصوبہ منظور کیا گیا اور اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔
حرم حضرت عباس علیہ السلام کا ترقیاتی منصوبہ اس بارگاہ کے باب القبلہ سے شروع کیا گیا اور اس کے بعد شارع علقمی کے اطراف میں موجود ہوٹل اور دکانوں اور مکانوں کی خریداری کی گئی اور تمام عمارتیں گرائی گئیں۔
اب تیسرے مرحلے میں سقائے کربلا حضرت عباس علیہ السلام کے حرم کے شمالی حصے میں موجود عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں عراقی کارکنوں اور انجینئروں نے اردگرد کی عمارتوں کا کچھ حصہ گرا کر کام کا آغاز کر دیا ہے۔
حرم امام حسین علیہ السلام کی توسیع کا کام بھی جاری ہے اور اس منصوبے کا ایک حصہ ایرانیوں کے ہاتھ میں ہے جہاں صحن حضرت زینب سلام اللہ علیہا تعمیر کیا جائے گا۔