۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حرم امام رضا علیہ السّلام

حوزہ/ آستان قدس رضوی انڈومنٹ پروڈکٹیوٹی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے سماجی خدمات کے میدان میں وقف کے کردار اور اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: وقف مشارکتی کے عنوان سے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس میں امامؑ کے چاہنے والے تھوڑی مقدار میں ہی صحیح حرم میں وقف کرنے والوں میں اپنا نام درج کروا سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالرضا علی اصغری، آستان قدس رضوی انڈومنٹ پروڈکٹیوٹی فاؤنڈیشن کے اوقافی ترقی اور سماجی شراکت داری کے ڈائریکٹر اور رضوی یونیورسٹی کی فیکلٹی کے رکن نے کہا: امام رضا علیہ السلام سے عقیدت رکھنے والے بہت سے لوگ جو کہ نادار ہیں اور بہت زیادہ مال و دولت نہیں رکھتے اور ایک ناچیز رقم کے ساتھ وہ یہ چاہتے ہیں کہ کاش ہمارا نام بھی حرم کے نام وقف کچھ وقف کرنے والوں میں لکھا جائے، ان کے لئے حرم نے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس منصوبے کا نام "ہر ایک شخص واقف بن سکتا ہے" رکھا ہے، جس میں ہر کوئی تھوڑی مقدار میں ہی صحیح حرم کے نام وقف کر سکتا ہے جسے وقف مشارکتی کا نام دیا گیا ہے۔

اس عمل کی سہولت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا: حرم امام رضا علیہ السلام کے نام وقف کرنے کے لئے وبسائٹ vaghf.razavi.ir کا افتتاح کیا گیا ہے جس کے ذریعہ کوئی بھی شخص کسی بھی مقدار میں حرم کے مختلف شعبوں میں وقف کر سکتا ہے۔

وقف مشارکتی کیا ہے؟ حرم امام رضا (ع) کے نام وقف کرنے کی تاریخ بہت قدیم ہے

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: سماجی خدمات کے میدان میں وقف کے کردار کا دائرہ بہت وسیع ہے اور اس کے بعض شعبے جیسے محرومیوں کا خاتمہ، روزگار کی فراہمی، لوگوں کو با اختیار بنانا، زائرین اور مجاورین حرم کو خدمات اور سہولیات فراہم کرنا وغیرہ اس میں شامل ہے۔

آستان قدس رضوی کے اوقافی ترقی اور سماجی شراکت داری کے ڈائریکٹر نے کہا: ظاہر ہے کہ آستان قدس رضوی کا کوئی بھی منصوبہ لوگوں کے شرکت پر منحصر نہیں ہے، وقف مشارکتی کا منصوبہ اس لئے لایا گیا ہے تا کہ لوگ اس عظیم کام میں شریک ہو سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .