۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حرم امام رضا

حوزہ/ حرم امام رضا (ع)، سالانہ تقریباً 5 ملین غیر ایرانی زائرین کی مہمان نوازی کرتا ہے، ان 5 ملین میں سے 5 لاکھ اردو زبان زائرین ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام، سالانہ تقریباً 5 ملین غیر ایرانی زائرین کی مہمان نوازی کرتا ہے، ان 5 ملین میں سے 5 لاکھ زائرین اردو زبان ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے مختلف صوبوں اور شہروں سمیت دنیا بھر سے، امام رؤف علی ابن موسیٰ الرضا علیہما السّلام کی زیارت کیلئے سالانہ آنے والے خوش نصیب زائرین میں 5 لاکھ اردو زبان زائرین ہیں، یہ زائرین ہزاروں کلومیٹر کے فاصلے طے کر کے امام رضا علیہ السّلام سے اپنے عشق و محبت کا اظہار کرنے ایران آتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اردو زبان زائرین میں پاکستانی اور ہندوستانی زائرین شامل ہیں اور یہ زائرین صحنِ غدیر میں منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ حرم امام رضا علیہ السّلام میں 20 اردو زبان پر عبور رکھنے والے خادمین بھی موجود ہیں، جو زائرین کی مختلف امور میں رہنمائی کرتے ہیں۔

آستانہ قدس نیوز کے مطابق، ان زائرین میں ہر روز صبح ناشتے کا ٹکٹ بعنوان مہمان نوازی تقسیم کیا جاتا ہے، تاکہ شاہ خراسان کے دسترخوان کے مہمان قرار پا سکیں۔

اردو زبان زائرین کی تعداد اور ان کی پذیرائی دیکھ کر ہر ایک تعجب کرتا ہے، یہاں سب کچھ ممکن ہے، کیونکہ یہاں حرم امن ہے اور اس گھر اور آستانہ کے صاحب حضرت انیس النفوس، امام طوس، آقا علی ابن موسیٰ الرضا علیہما السلام ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .