۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حرم امام رضا علیہ السلام

حوزہ/ نئے سال 2024 کے موقع پر 100 غیر ایرانی زائرین نے حرم امام رضا علیہ السلام کے مہمان بنے اور اس نئے سال کا آغاز زیارت امام رضا علیہ السلام کے ذریعہ سے کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حرم امام رضا علیہ السلام ہمیشہ سے ہی نہ صرف مسلمان اور غیر ایرانی شیعہ زائرین، بلکہ غیر مسلم اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بھی میزبانی کرتا آرہا ہے، اور حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی آستان قدس رضوی کے شعبہ غیر ایرانی زائرین کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں تمام تر ضروریات کو فراہم کرے اور طرح طرح کے پروگرام منعقد کرے۔

اس طرح کے زائرین کے لیے آستان قدس رضوی کے کے مختلف پپروگراموں میں ایک پروگرام یہ ہے کہ نئے سال کے آغاز کے وقت ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کرے جو کہ اس سال بھی یکم جنوری 2024 کی شب کو منعقد کی گئی تھی۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے دارالرحمہ ہال میں منعقد ہونے والی یہ تقریب رات 9 بجے سے 11 بجے تک جاری رہی جس میں نیویارک اور امریکی ریاست ورجینیا کے زائرین نے شرکت کی جو کہ حقیقتا ہندوستانی، پاکستانی اور لبنانی تھے۔

نئے سال کی اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور حرم امام رضا علیہ السلام میں شعبہ غیر ایرانی زائرین کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے خطاب کرتے ہوئے زائرین کا استقبال کیا، اس کے بعد نیویارک میں مقیم ممتاز شیعہ عالم دین حجۃ الاسلام سید صالح قزوینی نے زائرین سے خطاب کیا، اس تقریب میں حدیث کسا کے ساتھ ساتھ اردو اور عربی زبان میں اشعار بھی پڑھے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .