۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ایران اور ترکمنستان بارڈر پر منعقد کی جانے والی ایکسپومیں رضوی ہسپتال کے ہیلتھ ٹورزم کی خدمات کا تعارف

حوزہ/ ایران اور ترکمنستان کے زیرو پوائنٹ سرحدی خطے باجگیران میں ایرانی مصنوعات کی فروخت کے فیسٹیول میں پہلی بار رضوی ہسپتال کے شعبہ ہیلتھ ٹورزم کی خدمات کو متعارف کرانے کے مقصد سےشرکت کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مصنوعات کی فروخت کے فیسٹیول کاانعقاد ایران میں واقع باجگیران سرحدی کسٹمز کے تعاون سےکیا گیا ہے جس کا باقاعدہ آغاز مؤرخہ۲۳ دسمبر۲۰۲۳ کو ہوا جو کہ ۲۹ دسمبر تک جاری رہے گا ،اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد ملک کے متعدد پیداواری اور خدماتی مراکز کی صلاحیتوں کو متعارف کرانا ہے ۔

رضوی ہسپتال نے ہیلتھ ٹورزم سے متعلق سرگرمیوں کو جاری رکھنے اورترکمنستان سے ہیلتھ شعبے کے لئے سیّاحوں کو راغب کرنے کے لئے اس ایکسپو میں شرکت کی۔

اس ہسپتال نے گذشتہ سال جنوری کے مہینے میں ترکمنستان میں منعقد کی جانے والی اسلامی جمہوریہ ایران کی ۱۴ ویں خصوصی نمائش میں بھی شرکت کی تھی لیکن زیرو پوائنٹ سرحدی خطے باجگیران پر منعقد کی جانے والی نمائش میں پہلی بار شرکت کی ہے ۔

ہیلتھ ٹورزم کے میدان میں رضوی ہسپتال کی شاندار پوزیشن

آستان قدس رضوی سے منسلک اورجدید طبی وسائل سے لیس، رضوی ہسپتال؛ ایران کے شہر مشہد مقدس میں واقع ہے جس میں مختلف بیماریوں کو تشخیص دینے اور ان کے علاج کے مختلف شعبے ہیں جیسے مریضوں کو ایڈمٹ کرنے کا یونٹ اور بین الاقوامی مریضوں کو ایڈمٹ کرنے کا یونٹ(IPD) اور اس کے علاوہ مختلف بیماریوں میں ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملے پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ملک کا جدید ترین طبی مرکز جانا جاتا ہے ،اسی طرح اس ہسپتال کا ایک فعال ترین شعبہ ہیلتھ ٹورزم کا ہے ۔

ہیلتھ ٹورزم کی خدمات کو ایکسپورٹ کرنے میں’’ مثالی برآمد کنندہ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے اوراسی طرح رواں سال میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے برآمداتی ترغیبی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اس ہسپتال کی یہ کوشش رہی ہے کہ مختلف اقدامات کے ذریعہ بشمول نمائشگاہوں اور فیسٹیولز میں شرکت وغیرہ سے ہیلتھ ٹورزم میں اپنی خدمات کو متعارف کرائے تاکہ ہیلتھ ٹورزم کے سیّاحوں اورمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو اور اس سے ملک کو مالی طور پر زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔

یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ باجگیران بارڈر ،ایران اور ترکمنستان کا سرکاری بارڈر ہے جس کا مشہد مقدس سے فاصلہ تقریباً ۲۰۰ کلومیٹر ہے اورباجگیران سے ترکمنستان کاعلاقہ عشق آباد ۵۵ کلومیٹر دور ہے ،نئے عیسوی سال کے آغاز میں چھٹیوں کی وجہ سے ترکمنستان کے بہت سارے زائرین اور سیّاح،حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کے لئے ایران تشریف لاتے ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .