۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انجمنِ طلاب کھرمنگ

حوزه/ انجمنِ طلاب کھرمنگ پاکستان کے 2024ء کے صدارتی اور نظارتی انتخابات 21 جمادی الثانی بمطابق 4 جنوری کو ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن کے سربراہ حجت الاسلام محمد حسین حيدرى کے مطابق، نظارتی انتخابات کے لئے 14 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، جبکہ صدارتی انتخابات کے لئے ضلع کھرمنگ کی تین اہم شخصیات نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، جن میں حجت‌ الاسلام آغا سید علی عباس رضوی میرواعظ آف کھرمنگ، حجت‌ الاسلام ڈاکٹر ممتاز حسین کھرمنگی اور موجودہ صدر حجت‌الاسلام ڈاکٹر نثار حسین عاملی شامل ہیں۔

انجمنِ طلاب کے الیکشن کمیشن کے مطابق، الیکشن 21 جمادی الثانی بروز جمعرات 10 بجے صبح شروع ہوں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .