۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
ورود زائران پاکستانی اربعین به ایران از مرز ریمدان

حوزہ/ اربعینِ حسینی (ع) کے موقع پر پاکستانی زائرین ریمدان بارڈر کے رستے ایران میں داخل ہو رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اربعینِ حسینی (ع) کے موقع پر پاکستانی زائرین ریمدان بارڈر کے رستے ایران میں داخل ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریمدان سرحد کراچی جیسے پاکستان کے بڑے اقتصادی شہر سے صرف 600 کلومیٹر کے فاصلے پر ہونے کی وجہ سے اربعین حسینی (ع) کے زائرین کی میزبانی کر رہی ہے۔ اس وقت روزانہ سیکڑوں پاکستانی زائرین اربعین حسینی ریمدان بارڈر کے ذریعے ایران میں داخل ہو رہے ہیں۔

ریمدان بارڈر کے رستے پاکستانی زائرینِ اربعین کے ایران آمد کا سلسلہ جاری

قابل ذکر ہے کہ ریمدان بارڈر ایران اور پاکستان کے درمیان ایک سرحدی راستہ ہے۔ یہ سرحدی علاقہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے ضلع دشتیاری میں واقع ہے اور چابہار سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ پاکستان کی جانب، یہ گزرگاہ گوادر سے تقریباً 70 کلومیٹر، جیوانی سے 60 کلومیٹر، پسنی سے 200 کلومیٹر اور کراچی سے 600 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور مکران کوسٹل ہائی وے کے اختتام پر واقع ہے۔

ریمدان بارڈر کے رستے پاکستانی زائرینِ اربعین کے ایران آمد کا سلسلہ جاری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .