حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستانہ قدس رضوی کے نائب متولی کے تعارفی پروگرام، حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین مروی، خراسان رضوی کے گورنر اور مئیر سمیت صوبائی اور شہری عہدیداران کی موجودگی میں منعقد ہوا، جس میں سابق نائب متولی مالک رحتمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے مصطفیٰ فیضی کو نئے نائب متولی مقرر کیا۔
حرم امام رضا علیہ السّلام کے نئے نائب متولی نے گفتگو میں کرمان حادثے میں شہادتوں پر تعزیت پیش کی اور کہا کہ ایسے واقعات، ہماری زمہ داریوں کو دو برابر کرتے ہیں۔ امید ہے کہ ان ناحق خون کی نسبت میں ہم اپنی زمہ داریوں کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں۔
مصطفیٰ فیضی نے سابق نائب متولی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ متولی اور نائب متولی کی شب و روز کی خدمات گراں قدر ہیں، لہٰذا اس تعلق سے ان کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی کام یا فعالیت ثمر بخش ہوتی ہے تو وہ صرف آستانہ قدس میں موجودگی نہیں ہے، اس شعبے میں زمان و مکان کے کوئی معنی نہیں، بلکہ اس شعبے میں خدمت ہی اولین ترجیح ہے۔
فیضی نے کہا کہ آستانہ قدس رضوی کو اعزاز حاصل ہے کہ وہ تمام تر فعالیتوں کو صوبے بھر میں فروغ دیتا ہے اور اس آستانے میں کوئی بھی شعبہ محدود نہیں ہے بلکہ تمام شعبہ جات میں سرگرمیاں سرانجام دیتا ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے، حرم کی وسعت اور آباد کاری میں کوشش کرنے والے تمام افراد کی قدردانی کرتا ہوں اور امید ہے کہ ان سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ خدمات سرانجام دے سکیں۔