۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مصاحبه با حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی

حوزہ / امام جمعہ کاشان نے کہا: حضرت امام ہادی علیہ السلام کے فرمان کے مطابق "ناخلف اولاد اور ناصالح نسل انسان کے لیے سب سے بڑی مصیبت ہے"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کاشان حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے کاشان میں "کاروانِ راہیان نور" کے 300 افراد پر مشتمل پہلے گروپ کی جنوبِ ایران میں دفاعِ مقدس کے جنگی علاقوں کی طرف روانگی کی تقریب کے دوران خطاب میں خواہران شرکاء کو چند نصیحتیں کرتے ہوئے کہا: پہلی نصیحت یہ ہے کہ اپنا سفر حضرت زہرا (س) کی نیابت میں انجام دیں چونکہ اس طرح اس بابرکت سفر کا اجر بے شمار ہو جائے گا۔

نمائندہ ولی فقیہ کاشان نے کہا: اسی طرح اس سفر کے دوران بعض اوقات امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ساتھ خلوت اختیار کریں اور اس خلوت میں امام عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے مقدس وجود سے اپنی عقیدت کا اظہار کریں۔

انہوں نے مزید کہا: اپنے اس سفر کے دوران دعای سلامتی امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کو فراموش نہ کریں اور انتہائی توجہ کے ساتھ اس دعا کو پڑھیں۔ جیسے ہی آپ اپنے امام (عجل) کے لئے دعا کریں گی امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف بھی اسی لحظہ آپ کے لئے دعا کریں گے۔

حجۃ الاسلام حسینی نے مزید کہا: یاد رہے کہ اس سفر میں آپ وضو کے ساتھ ان آپریشنل علاقوں میں داخل ہوں کیونکہ اس مٹی پر قدم قدم پر شہداء کا خون بہا ہے اور حضرت امام خمینی(رہ) کے فرمان کے مطابق حضرت زہرا (س) ہر شب ان صحراؤں میں گمنام شہداء کے پاس تشریف لاتی ہیں۔

ناخلف اولاد اور ناصالح نسل انسان کے لیے سب سے بڑی مصیبت ہے

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا: اس روحانی سفر میں تمام خواہران ظہورِ امام (عجل)، رہبر معظم کی صحت و سلامتی، ملکی مسائل کے حل، اپنی عاقبت بخیری، سعادت اور اچھے مستقبل کے لیے ضرور دعا کریں چونکہ امام ہادی علیہ السلام کے فرمان کے مطابق "ناخلف اولاد اور ناصالح نسل انسان کے لیے سب سے بڑی مصیبت ہے"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .